ڈاکٹر شاہد مسعود پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

اسلام آباد  (این پی پی) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بدعنوانی کے مقدمے میں گرفتار سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو آئندہ سماعت پرملزم سے تفتیش اوراس کے میڈیکل کی رپورٹس پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ شاہد مسعود پر دیگوں والی کمپنی کو کرکٹ میچز کے نشریاتی حقوق دینے اور ادائیگی کرنے کا الزام ہے۔ ہفتے کو ایف آئی اے نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو اسلام آباد کے سینئر سول جج عامر عزیز خان کے روبرو پیش کیا اور استدعا کی کہ ملزم کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے، ملزم کودرخواست ضمانت خارج ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش درکا ر ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں