موٹروے پولیس کے روڈ پر واقع ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ پر مسافروں کی جانب سے شکایات ملنے پر چھاپہ

نوشہروفیروز (این پی پی) موٹروے پولیس کے روڈ پر واقع ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ پر مسافروں کی جانب سے شکایات ملنے پر چھاپہ ۔ تفصیلات کے مطابق  آئی جی موٹروے پولیس اے ڈی خواجہ ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات ڈی آئی جی محمد سلیم اور سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی کی جانب سے دی جانے والی خاص ہدایات پر موٹروے پولیس بیٹ انتیس کنڈیارو کے ڈی ایس پی فرھاداللہ خان نے آج اسسٹنٹ کمشنر نعیم احمد سھتو انسپکٹر منصور احمد اور ایڈمن افسر عبدالرشید سھتو کے ساتھ روڈ پر واقع ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ پر کھانے کا معیار صفائی اور قیمتوں کو چیک کیا اس موقع پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی ضلع پولیس اور فوڈ اتھارٹی کا عملہ بھی موٹروے پولیس کےساتھ تھا.

ڈی ایس پی فرھاداللہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کے روڈ پر واقع ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ کے خلاف کافی شکایات موصول ہوئی ہیں کہ وہاں پر باسی کھانے ملتے ہیں اور ان کی قیمتیں بھی آسمان کو چھوتی ہیں, وہاں پر صفائی ستھرائی کا بہی مناسب بندوبست نہیں کیا جاتا باتھ رومز صاف نہیں ہوتے جس کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوتا ہے.

اس موقع پر ہوٹل مالکان کو وارننگ دی گئی کے ان باتوں پر سختی سے عملدرآمد کریں دوبارہ اگر آپ لوگوں کے خلاف ایسی شکایات آئی تو سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی اور ایف آئی آرز بھی درج کروائی جائیں گی.

اس موقع پر موٹروے پولیس کے افسران نے اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ مل کر ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ کے کچن بہی چیک کئے جہاں پر کھانوں کا معیار صفائی اور قیمتوں کو بہی چیک کیا.

چیکنگ کے دوران کئی ہوٹلوں پر جرمانے بھی کئے اور بہاسی کھانے اشیاء اور غیر معیاری آئل بھی تلف کیا گیا

موٹروے پولیس کے اس عمل کو شہریوں اور مسافروں نے بہت سراہا اور ہوٹل و ریسٹورنٹ مالکان نے ہوٹلوں پر صفائی ستھرائی جائز قیمتوں اور معیاری کھانے لوگوں کو دینے کی یقین دہانی کروائی.

موٹروے پولیس کے افسران نے مزید کہا کہ اگر اس قسم کی کوئی شکایت ہو تو موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن ایک سؤ تیس پر کال کریں بروقت ہوٹل مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں