حیات آباد میں آپرشن : پولیس اہلکار اور 6 شدت پسند ہلاک

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں گزشتہ رات مبینہ شدت پسندوں کے خلاف شروع ہونے والا آپریشن اب بھی جاری ہے اور پولیس اس وقت فائنل ایکشن کی تیاری کر رہی ہے اور علاقے میں مزید گھروں کو خالی کروایا جا رہا ہے۔

دونوں جانب سے ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک ایک پولیس اہلکار اور ایک شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہیں۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے پشاور کے گنجان آباد رہائشی علاقے حیات آباد کے ایک مکان میں مشتبہ شدت پسندوں کو کل رات سے گھیرے میں لیا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں