بم کی اطلاع پر pk305طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ، پشاور ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پرواز میں بم کی اطلاع پر طیارے کو ہنگامی بنیادوں پر پشاور ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق پرواز نمبر پی کے 305 کراچی سے پشاور جارہی تھی۔ جیسے ہی طیارہ پشاور کے قریب پہنچا تو انہیں اطلاع ملی کہ اس میں دھماکہ خیز مواد موجود ہے۔

اطلاع کے بعد طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی اور اسے ایئرپورٹ پر ٹرمینل سے بہت دور ایک کونے میں کھڑا کیا گیا۔ ایئرپورٹ انتظامیہ اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز نے طیارے میں سوار مسافروں کو اتار کر ان کی تلاشی لی جن میں سے کسی سے کوئی ممنوعہ چیز برآمد نہیں ہوئی۔ اس کے بعد طیارے کی چیکنگ کی گئی مگر وہاں سے بھی کچھ نہ ملا جس پر جہاز کو کلیئر قرار دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے مسافروں کے سامان کی بھی تلاشی لی مگر کسی قسم کا دھماکہ خیز مواد برآمد نہ ہوا جس پر انتظامیہ نے اسے جھوٹی افواہ قرار دے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں