وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی اور رکن خیبرپختونخوا اسمبلی لیاقت خٹک نے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے رکن صوبائی اسمبلی لیاقت خٹک سے صوبائی وزیر کے عہدہ کا حلف لیا۔

 گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ حلف برداری تقریب میں وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری، وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان، اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی سمیت صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری محمد سلیم اور اراکین صوبائی اسمبلی شریک ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں