خوش خبری، انضمام الحق کا سلیکشن کمیٹی چھوڑنے کا اعلان، معذر ت بھی کر لی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین انضمام الحق نے اپنے عہدے سے علیحدہ ہونے کا اعلان کردیا، جبکہ

ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے عالمی کپ میں دیگر کھلاڑیوں کو موقع نہ دینے پر معذرت بھی

کرلی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ میں نے 3 سال اس عہدے پر کام کیا لیکن اب مزید کام نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ میری مدت ملازت 30 جولائی تک ہے جس کے اختتام پر میں اس عہدے سے علیحدہ ہوجاؤں گا جس کے بارے میں پی سی

بی کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انضمام الحق کا کہنا تھا کہ اگر بورڈ نے مجھے کوئی اور عہدے کی پیشکش کی جو میرے مطابق ہوا تو میں اس پر

ضرور غور کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اب تک کرکٹ بورڈ کی جانب سے کسی عہدے کی پیشکش موصول نہیں ہوئی، تاہم اپنے کام میں مجھے فری ہینڈ دینے

پر میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا مشکور ہوں۔

کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں قومی ٹیم کرکٹ کی کارکردگی کو انضمام الحق نے اطمینان بخش قرار دے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی میچوں میں پاکستان ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، لیکن اختتامی میچ میں قومی ٹیم علیحدہ انداز میں دکھائی دی۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے دونوں فائنلسٹ ٹیموں کو شکست دی، لیکن بدقسمتی سے ہماری ٹیم

سیمی فائنل میں جگہ نہیں بناسکی۔

تبصرے “خوش خبری، انضمام الحق کا سلیکشن کمیٹی چھوڑنے کا اعلان، معذر ت بھی کر لی

  1. IZRAELEr says:
    Your comment is awaiting moderation. This is a preview, your comment will be visible after it has been approved.

    credit one bank approval

    Dover delaware government * Video
    Dover delaware government Dover delaware government New retail and restaurant complex proposed in Dover DOVER — A proposal for a brand-new Golden Corral buffet-style restaurant is part of a Conceptual Site Development Master Plan reviewed Wednesday by Dover’s Development Advisory Committee. The plan includes the restaurant as well as three retail buildings for 747 N. Dupont Highway, the former site of Berry Van Lines which has remained vacant since the company moved to Pear Street in Dover. The proposed site of the new retail and restaurant complex is located between the Pizza Hut and Speedway Cafe on North Dupont Highway …
    The post Dover delaware government * Video appeared first on Fitness.

    Minnesota Finance

اپنا تبصرہ بھیجیں