کشمیری نوجوان نے تاریخ رقم کر دی کنٹرول لائن عبور ،ایک نوجوان زخمی

کشمیری نوجوان نے تاریخ رقم کر دی کشمیر کنٹرول لاین روند کر چیل کے درخت پر کشمیری پرچم لہرا دیا۔ رپورٹ آصف راجہ این۔پی پی۔۔۔ کوٹلی چڑہوئی کنٹرول لائن مارچ 4 نوجوانوں نے کنٹرول لائن روند ڈالی تفصیلی رپورٹ عبدالقیوم طاہر
چڑھوئی سے کنٹرول لائن کی طرف کشمیر آزادی مارچ کی کال سول سوسائٹی ۔شہریوں و دیگر مکاتب فکر کے لوگوں نے دے رکھی تھی۔۔
مارچ کے لئے 30 رکنی مرکزی کمیٹی بنائی گئی جس کے کواڈینیٹر پروفیسر فیاض راجا تھے ۔آزادی مارچ میں سینکڑوں افراد شامل تھے مارچ کو مختلف جگہوں پر روگا گیا تاہم مارچ تمام رکاوٹیں توڑ کر آگے بڑھتا رہا۔۔۔۔اور ناونی کیری پہنچ گے جہاں سے 4 نوجوانوں نے کنٹرول لائن عبور کر کے چیل کے درخت پر کشمیری جھنڈا لگا دیا بھارتی فوج نے فائرنگ کر دی جس سے ایک حسین نامی نوجوان جو جونا کالونی کا رہائشی تھا گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔تاہم دیگر افراد محفوظ رہے اس دوران بھارتی فوج نے گولہ باری بھی شروع کر دی۔۔۔۔زخمی حسین کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔مارچ کے شرکاء منتشر ہو گے جو مختلف جگہوں پر دوبارہ جمع ہو رہے ہیں ۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں