وزیراعظم کی کوئٹہ آمد، قرنطینہ سینٹر کا دورہ

کوئٹہ(این پی پی) وزیراعظم عمران خان کوئٹہ پہنچ گئے جہاں گورنر و وزیراعلی بلوچستان اُن سے ملاقاتیں کریں گے، وفاقی وزرا اسد عمر اور زبیدہ جلال بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم نے کوئٹہ آمد پر وزیراعلی جام کمال کے ہمراہ بولان ہسپتال کے قرنطینہ سینٹر کا دورہ کیا جہاں چیف سیکریٹری نے آئسولیشن وارڈ میں مہیا سہولتیں سمیت صوبے میں دیگر حفاظتی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اور یار محمد رند بھی وزیراعظم کے ہمراہ رہے۔ کوئٹہ کے دورے کے دوران کورونا سے متعلق مختلف اجلاس بھی وزیراعظم کے شیڈول میں شامل ہیں جن میں حکومتی اقدامات اور عوام کو درپیش مسائل سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں