خیبرپختونخوا میں جمعہ کو پہلا روزہ ہوگا، مفتی پوپلزئی

پشاور (این پی پی) ماضی کی طرح اس بار بھی کے پی کے میں ایک روز قبل پہلا روزہ ہوگا۔ مفتی شہاب پوپلزئی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے، پہلا روزہ جمعۃ المبارک کو ہوگا۔ مفتی پوپلزئی نے اعلان کیا کہ پشاور ڈسٹرکٹ سے 9 شہادتیں موصول ہوئیں۔ واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی اور ملک بھر میں ہفتہ کو پہلا روزہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں