معروف قوال شہید امجد صابری کی والدہ انتقال کرگئیں

کراچی(این پی پی) شہید امجد صابری کی والدہ اصغری بیگم کراچی میں انتقال کرگئیں، ان کی تدفین جمعرات کو پاپوش نگرقبرستان میں ہوگی ۔معروف قوال مرحوم غلام فرید صابری کی بیوہ اور شہید امجد صابری کی والدہ اصغری بیگم کی عمر 85 برس تھی۔ان کے چھوٹے صاحبزادے طلحہٰ فرید صابری کے مطابق والدہ کی طبیعت کئی دن سے ناساز تھی۔ تدفین لندن میں مقیم بڑے بیٹے ثروت صابری اور بیٹی کی بیرونِ ملک سے وطن واپسی پر ہوگی۔طلحہ صابری کے مطابق ان کی والدہ کی نماز جنازہ گھر کے قریب واقع فرقانیہ مسجد لیاقت آباد میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین پاپوش نگر قبرستان میں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں