بھارت بھر میں پیر سےلاک ڈاؤن کے خاتمے کا اعلان

نئی دہلی (این پی پی) بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے بھارت بھر میں جاری لاک ڈاؤن کو پیر سے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ انڈین ٹی وی کو انٹرویو میں بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک گیر لاک ڈاؤن کو ختم کیا جائے، تاہم لاک ڈاؤن ختم ہونے کا مطلب یہ نہیں تمام ریاستوں اور اداروں کو کھول دیا گیا ہے بلکہ یہ مرحلہ وار ہوگا جب کہ 30جون تک مخصوص علاقوں میں لاک ڈاؤن برقرار رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں عبادت گاہیں،ریسٹورنٹس اورشاپنگ مالز کھولے جائیں گے، دوسرے مرحلے میں ریاستی حکام سے مشورے کے بعد تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا جائے گا، میٹروٹرینز اور سینما ہالز کے حوالے سے فیصلہ بعد میں کیا جائےگا۔یاد رہے کورونا وائرس کے باعث بھارت میں اموات چین سے بھی زیادہ ہوچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں