کورونا وبا، انڈونیشیا نے اپنے شہریوں کو حج پر بھیجنے کا پروگرام منسوخ کردیا

جکارتہ(این پی پی) کورونا وائرس کے باعث انڈونیشیا نے اپنے شہریوں کے لیے رواں برس حج پروگرام منسوخ کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔عرب خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق آبادی کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک انڈونیشیا کے وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کورونا وائرس کے باعث کیا گیا ہے۔انڈونیشیاکی ویب سائٹ جکارتہ گلوب نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ حکومت نے رواں برس اپنے شہریوں کو حج پر نہ بھیجنے کافیصلہ کیاہے جس کے نتیجےمیں برسوں سے مذہبی فریضے کے منتظر مسلمانوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔وزیر مذہبی امور فچوری راضی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے اب تک کسی بھی ملک کو حج سے متعلق کوئی جواب نہیں دیا۔ اب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 2020 کا حج کا سفر منسوخ کیا جائے، ہمارے لیے یہ فیصلہ کرنا انتہائی مشکل تھا اور ہم جانتے ہیں کہ کئی شہری دل برداشتہ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں