اداکارہ میرا کا سوانح حیات لکھنے کا فیصلہ

لاہور(این پی پی) اداکارہ میرا نے اپنی زندگی پر کتاب لکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ انگلش کی ٹانگ توڑنے اور مختلف بیانات سمیت اسکینڈلز کی وجہ سے مشہور اداکارہ میرا نے اپنی زندگی پر کتاب لکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ اپنی زندگی کی کہانی پر کتاب لکھنے کا ارادہ ہے کہ میں کون ہوں اور کیوں ہوں، جب میں نے اس متعلق ڈائریکٹر سے بات کی تو ان کا کہنا تھا یہ لاجواب خیال ہے۔واضح رہے اداکارہ حال ہی میں امریکا سے لوٹی ہیں، وہ کورونا وبا کے باعث وہاں پھنس کر رہ گئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں