شاہد آفریدی کی قلعہ سیف اللہ آمد، 500 غریب خاندانوں میں راشن تقسیم

قلعہ سیف اللہ (این پی پی) سابق قومی کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انسانوں کو ہر طرح کی بیماریوں سے نجات دلانے کا واحد راستہ محبت ہے۔شاہد آفریدی کی فاؤنڈیشن ملک بھر میں آفت کے دوران یا غریبوں کی مدد کے لیے ہر وقت پیش پیش رہتی ہے، پاکستان میں کورونا وبا کے دوران مشکلات کا شکار ہونے والے غریبوں کی مدد کے لیے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن سامنے آئی ہے۔ پچھلے چند روز کے دوران شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کا پڑاؤ بلوچستان ہے، جہاں وہ غریبوں میں امدادی راشن تقسیم کر رہے ہیں، جبکہ اس سے قبل وہ پنجاب، سندھ، کے پی کے سمیت آزاد کشمیر میں بھی راشن تقسیم کر چکے ہیں۔شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اس مرتبہ بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ پہنچی جہاں پر انہوں نے 500 غریب خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں