کورونا وبا 3 لاکھ 88 ہزار زندگیاں نگل گئی، متاثرین 65 لاکھ سے متجاوز

نیویارک (این پی پی) پوری دُنیا میں کورونا وبا 3 لاکھ 87 ہزار 957 زندگیاں نگل گئی، امریکا میں اب تک ایک لاکھ 9 ہزار 142 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔وائرس کا پھیلاؤ ہر سُو جاری ہے، مریضوں کی تعداد بڑھ کر 65 لاکھ سے تجاوز کر چکی جبکہ صحت یاب ہونے 31 لاکھ 71 ہزار سے زائد ہیں۔ امریکا میں اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ بھارت میں کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 16 ہزار 919 ہے۔ برازیل میں مزید ایک ہزار 269، امریکا میں ایک ہزار 83، میکسیکو میں 470، برطانیہ میں 359، بھارت میں 259، روس میں 178 افراد لقمہ اجل بن گئے۔چین کے دفتر خارجہ نے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ چین نے کورونا وائرس سے متعلق اعدادوشمار عالمی ادارہ صحت کو دینے میں تاخیر کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں