سابق ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر کورونا سے صحت یاب

لاہور(این پی پی)  کوورنا کا شکار سابق ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے۔قومی جونیئرسلیکشن کمیٹی کے رکن توفیق عمر کا کہنا ہے کہ اللہ نے خاص کرم نوازی کی ہے، اب مکمل طور ہر صحت یاب ہوچکا ہوں، کورونا سے بچاؤ کے لیے سب لوگ اپنا خیال رکھیں اور تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ توفیق عمر نے واضح کیا کہ کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کی صورت میں پریشان نہ ہوں، اپنی قوت مدافعت بڑھانے پر توجہ دیں، میری طرح خود کو گھر پر آئسولیٹ کرکے ایک کمرے تک محدود کرلیں، بچوں اور گھر میں موجود معمر افراد سے دور رہیں۔احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ان شاء اللہ صحت یاب ہوجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں