میری انسانی خدمات کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، شاہد آفریدی

کوئٹہ(این پی پی)  شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میری انسانی خدمات کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔سابق قومی کپتان نے کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے دورہ کے موقع پر کہا کہ لوگوں کی خدمت کا سفر گزشتہ 3 ماہ سے جاری ہے تاہم میری انسانی خدمات کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، میں غریبوں کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ بلوچستان میں کرکٹ کا ٹیلنٹ بھی موجود ہے، کرکٹ کے حوالے سے بھی بلوچستان کے لیے حاضر ہوں، یہاں سے جو ٹیلنٹ نکلے گا انہیں اپنے ساتھ کراچی لے کر جاؤں گا، کرکٹ کے ساتھ بچوں کی تعلیم بھی مکمل کرواؤں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں