عظیم کراٹے گرانڈ ماسٹر اشرف طائی کو شدید مالی مشکلات نے آگھیرا

کراچی(این پی پی) پاکستان کے عظیم کراٹے گرانڈ ماسٹر محمد اشرف طائی شدید مالی مشکلات کا شکار ہوگئے۔ملک میں کراٹے کے کھیل کو متعارف کرانے والے اشرف طائی کی اہلیہ نے وزیراعظم عمران خان سے فوری ایکشن لینے کی اپیل کردی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظیم کراٹے کھلاڑی کی اہلیہ سیدہ ثمینہ نے کہا کہ ایم اے جناح روڈ پر جاری ترقیاتی کام اور کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی بندش سے ان کی آمدن کا واحد ذریعہ نمائش پر واقع کے جی اے جیمخانہ بھی بند ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اشرف طائی کو مالی بحران سے نکالنے کے لیے ان کے تربیتی مراکز کو ایس او پی کے تحت شام پانچ بجے سے رات 10 بجے تک کھولنے کی اجازت دی جائے، تاکہ ان کی مالی مشکلات میں کمی آسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں