جرمنی میں مسلمانوں کے قتلِ عام کا منصوبہ ساز گرفتار

برلن(این پی پی) جرمنی میں مسلمانوں کے قتلِ عام کا منصوبہ بنانے کے شبہے میں ایک شخص گرفتار ۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ شمالی شہر ہلڈسائم سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ نوجوان نے ایک نامعلوم انٹرنیٹ چیٹ میں اپنے عزائم کا اظہار کیا تھا۔ مبینہ طور پر وہ 2019 میں نیوزی لینڈ میں ہونے والے کرائسٹ چرچ حملوں کی طرز پر مسلمانوں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم کچھ عرصے سے متعدد افراد کو قتل کرکے دنیا بھر کے میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے منصوبوں پر غور کررہا تھا۔ پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ ملزم کرائسٹ چرچ کے حملوں کا حوالہ بھی دیتا رہا اور مسلمانوں کا قتلِ عام اس کا مقصد معلوم ہوتا ہے۔ پولیس نے ملزم کے گھر کی تلاشی کے دوران ہتھیار اور شدت پسندانہ مواد بھی برآمد کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں