بلاول بھٹو کی آئی جی سندھ مشتاق مہر سے ملاقات

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آئی جی ہاؤس پہنچے اور آئی جی سندھ مشتاق مہر سے ملاقات کی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آئی جی سندھ مشتاق مہر سے ملاقات کی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی، وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ بھی بلاول کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر ثاقب اسماعیل میمن، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ایس پی توقیر نعیم، ایس پی فرخ بشیر ودیگر سینئر افسران بھی موجود تھے، ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے آئی جی سندھ سے چھٹی کی درخواست واپس لے کر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آئی جی سندھ مشتاق مہر کے تمام تحفظات کو ختم کیا جائے گا۔

بلاول بھٹو اور آئی جی سندھ کے درمیان ملاقات خوشگوار رہی اور امید ہے کہ آئی جی سندھ سمیت پولیس افسران چھٹیوں پر جانے کی درخواست جلد واپس لے لیں گے۔ بعدازاں بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ میں سندھ پولیس کے ساتھ کھڑا ہوں اور اظہار یکجہتی کرتا ہوں، کیا آپ لوگ بھی سندھ پولیس کے ساتھ کھڑے ہیں؟

bilawal meet ig sind on captain safdar arrest case

اپنا تبصرہ بھیجیں