ا سرائیل کے اتحاڈی متحدہ عرب امارات کو پنجاب میں سرمایہ کاری پر خوش آمدےد

لاہور: (21 اکتوبر 2020) متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں نے پنجاب میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سلیمان البداعی کی قیادت میں متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے بتایا کہ پاکستان خصوصاً پنجاب میں مزید سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے انتہائی سازگار فضا ہے۔ سرمایہ کار آج پنجاب میں دل کھول کر سرمایہ کاری کریں، انہیں ہر طرح کی سہولیات دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار پہلے بھی یہاں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے تمام تر سہولیات ایک چھت تلے مہیا کی گئی ہیں اور سرمایہ کاری سے متعلقہ فائل اب کسی جگہ نہیں رکتی۔

punjab welcome UAE TO INVEST

اپنا تبصرہ بھیجیں