آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا چھمب سیکٹرکا دورہ ،آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا چھمب سیکٹرکا دورہ ،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آج چھمب سیکٹرکے اگلے علاقوں کا دورہ کیا اور سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا ،

آئی ایس پی آر کے مطابق اس دورے کے دوران آرمی چیف کو تازہ ترین آپریشنل صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا گیا،آرمی چیف کو بتایا گیا کہ بھارتی فوج پاکسان کے ان سرحدی علاقوں میں رہائشی آبادیوں‌پر فائرنگ کرکے جانی ومالی نقصان پہنچا تی ہیں

پاک فوج کے سربراہ نے اس دوران افسران اور جوانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی اور خوب سراہا،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کے افسران اورجوانوں کوہدایات جاری کرتے ہوئےکہا کہ ان علاقوں میں رہنے والے شہریوں کا ہرلحاظ سے خیال رکھا جائے

جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ ثابت قدم رہیں اپنے فرائض انتہائی خلوص اور عقیدت سے نبھائیں۔ چھمب سیکٹرکے دورہ پر کورکمانڈراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اہر عباس نے لائن آف کنٹرول پرآرمی چیف کا استقبال کیا اورخطے کی صورت حال سے آگاہ کیا

ARMY CHEEF KA DORA

اپنا تبصرہ بھیجیں