رؤف حسن وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات مقرر،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (این پی پی) سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری رہنے والے فواد حسن فواد کے بھائی رؤف حسن کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رؤف حسن کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات مقرر کردیا گیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے رؤف حسن کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق رؤف حسن کی بطور معاون خصوصی تقرری اعزازی طور پر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کے مستعفی ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اطلاعات کا عہدہ خالی تھا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات رؤف حسن، سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری رہنے والے فواد حسن فواد کے بھائی ہیں ۔
فواد حسن فواد سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری تھے ۔ یاد رہے کہ فواد حسن فواد کیخلاف نیب میں کرپشن کے مقدمات چل رہے ہیں ۔ اور فواد حسن فواد کیخلاف گزشتہ دنوں نیب نے نئے ریفرنس کی منظوری بھی دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا عہدہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کے استعفیٰ دینے کے بعد خالی ہوا تھا ۔
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا عہدہ چھوڑ دیا تھا. اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئٹ میں انہوں نے لکھاتھا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی تھی کہ مجھے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کے اضافی عہدے سے دستبردار ہونے دیں‘عاصم سلیم باجوہ نے لکھا کہ وزیراعظم نے میری درخواست کو منظور کرلیا. خیال رہے کہ عاصم سلیم باجوہ چین پاک اقتصادی راہداری (سی پیک) کے چیئرمین ہونے کے ساتھ ساتھ معاون خصوصی کے اضافی عہدے پر بھی فرائض انجام دے رہے تھے تاہم حال ہی میں ان کے خاندان کے اثاثوں سے متعلق سامنے آنے والے الزامات کے بعد انہوں نے ستمبر کے اوائل میں معاون خصوصی کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا.

rauf hassan wazere itlaat information ministry

اپنا تبصرہ بھیجیں