پی ایس ایل سیزن فائیو کا فیصلہ کن مرحلہ لا ہور سے کر اچی منتقل،پی سی بی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن فائیو کا فیصلہ کن مرحلہ لاہور سےکراچی منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے اہم بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں اسموگ کی ممکنہ شدت کے باعث پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو ناک آوٹ مرحلہ لاہور سےکراچی منتقل کردیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل کے ناک آوٹ مقابلے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں باالتر تیب 15،14 اور17 نومبر کو ہونگے۔دوسری جانب پی سی بی نے پاکستان زمبابوے ٹی20 سیریز کو بھی ممکنہ اسموگ کے باعث لاہور سے راولپنڈی منتقل کردیا ہے۔

psl five continue in karachi at novenmber

اپنا تبصرہ بھیجیں