عالمی بینک نے پاکستان کو30 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی۔

اسلام آباد: (این پی پی) عالمی بینک نے پاکستان کو پبلک فنانس مینجمنٹ سسٹم میں بہتری کیلئے 30 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی۔

عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس قرض سے چلنے والا پروگرام پبلک سیکٹر کے مالی امور میں بہتری لائے گا جبکہ پروگرام کے تحت وفاق اور پنجاب میں پبلک فنانس مینجمنٹ سسٹم کو مضبوط کیا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق اس پروگرام سے پاکستان کو محصولات اکٹھے کرنے میں آسانی ہوگی۔ پروگرام رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو رجسٹرڈ کرنے میں مدد دے گا۔

عالمی بینک میں مزید کہا گیا کہ پروگرام سے کاروباری افراد کیلئے رجسٹرڈ ہونے کا عمل آسان ہوگا جبکہ ادائیگیوں، ریفنڈز کی وصولی اور ٹیکس حکام کے خلاف اپیل کا سسٹم بہتر ہوگا۔

world bank loan to pakistan 2020

اپنا تبصرہ بھیجیں