گرفتاری کی دھمکیاں مل رہی ہیں، مریم نواز کا ٹوئٹ

مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ جلسے کے بعد انکے قریبی ساتھیوں کو گرفتاری کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔


مریم نواز کی ٹوئٹ پر وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ليگی رہنما سيکيورٹی اداروں سے رابطہ کريں گے۔ جنہيں دھمکياں مليں،ان کےفون کا فرانزک کرائیں گے تاکہ دھمکی دينے والوں تک پہنچا جاسکے۔ واضح رہے گزشتہ روز اپوزیشن جماعتوں کی کوئٹہ میں مشترکہ احتجاجی جلسے کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں مریم نواز سمیت مسلم لیگ ن کے اعلیٰ رہنماؤں نے خطاب کیا تھا۔

marium nawaz at pdm jalsa quetta

اپنا تبصرہ بھیجیں