چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ترک وزیردفاع کی ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ترک وزیردفاع کی ملاقات

راولپنڈی: (این پی پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ترک وزیردفاع نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ترک وزیردفاع نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور فوجی تعاون بڑھانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور برادانہ تعلقات کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ترک وزیر دفاع نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

JOINT cheef of staff meet turkey defence minister

اپنا تبصرہ بھیجیں