بچے کی پیدائش پر والد کو ایک ماہ کی چھٹی کا بل منظور

اسلام آباد: (این پی پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے بچے کی پیدائش پر باپ کو چھٹی سے متعلق بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کی جانب سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف میں پیش کیے گئے بل میں کہا گیا ہے کہ والدہ کے ساتھ بچےکی پیدائش پر والد ایک ماہ کی چھٹی کا حقدار ہے۔ بل کے مطابق پہلے بچے کی پیدائش پر والدہ کو 6 ماہ اور والد کو ایک ماہ کی چھٹی ملے گی۔

کثرت رائے سے منظور بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ دوسرے بچے کی پیدائش پر والدہ کو 4 ماہ اور والد کو ایک ماہ کی چھٹی ہو گی۔ بل کے مطابق تیسرے بچے کی پیدائش پر والدہ کو 3 ماہ اور والد کو ایک ماہ کی چھٹی ہو گی۔

شازیہ مری کی جانب سے پیش کیے گئے بل میں کہا گیا ہے کہ والد کو تین بچوں کی پیدائش تک ہی چھٹی مل سکے گی اور اس کا اطلاق صرف اسلام آباد تک ہو گا۔ قانون کا اطلاق وفاقی دارالحکومت کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں پر ہو گا۔

baby born office leave in pakistan

اپنا تبصرہ بھیجیں