جان بچانے والی 94 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد: (این پی پی) مہنگائی کے مارے عوام کے لئے ایک اور بری خبر آگئی، جان بچانے والی 94 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

حکومت نے ڈرگ مافیا کے آگے گھٹنے ٹھیک دئیے، 94 دواؤں کی قیمتوں میں 9 سے 262 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔ ادویات میں ‏بخار، سر درد، امراض قلب، ملیریا، شوگر، گلے میں خراش اور فلو کی دوائیں شامل ہیں۔ حکومتی ناقص پالیسیوں کی بھینٹ چڑھانے والی ادویات میں ‏اینٹی بائیوٹکس، پیٹ درد، آنکھ، کان، دانت،منہ، بلڈ انفیکشن کی دوائیں، ‏جلد کے امراض، زچگی کے بعد استعمال ہونیوالی ادویات سمیت مختلف دوائیں منہگی ہوگئی۔

‏68 مقامی دواؤں اور 26 امپورٹڈ دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ حکومت کا کہنا ہے ‏مارکیٹ میں دواؤں کی دستیابی کم ہونے سے وفاقی حکومت کو مجبوراً اضافہ کرنا پڑا۔ ‏ڈالرکی قدر میں اضافہ اور خام مال منہگا ہونا بھی وجہ بنی، ‏فارماسوٹیکل کمپنیاں جون 2021 تک قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے کی مجاز نہیں ہونگی۔

خیال رہے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری 22 ستمبر کو کابینہ نے دی تھی۔

medicine price increase in pakistan 80 percent

اپنا تبصرہ بھیجیں