پیٹرول ایک روپے 57 پیسے کمی پرعوام کومبارک باد ، اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 57 پیسے کمی کی گئی ہے، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 84 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔پیٹرول کی نئی قیمت ایک روپے 57 پیسے کمی کے بعد 102 روپے 40 پیسے ہوگی، ہائی اسپیڈ ڈیزل 103.22 روپے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 65.29 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے، لائٹ ڈیزل 62 روپے 86 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھا گیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان 15 روز کے لیے کیا گیا ہے۔

petrole prices in pakistan

اپنا تبصرہ بھیجیں