عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کرونا میں مبتلا ،خود کو قرنطینہ کرلیا

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسیس نے کرونا میں مبتلا شخص سے ملاقات کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر کرونا کی عالمی وبا سے نمٹنے کی جدوجہد میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔امریکا کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے تصدیق شدہ اعداد و شمار کے مطابق کرونا وائرس اب تک دنیا بھر میں ساڑھے 4 کروڑ 60 لاکھ انسانوں کو اپنی لپیٹ میں لے چُکا ہے اور 12لاکھ افواد اس مہلک بیماری کا شکار ہوچکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا ٹویٹ پیغام ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب ڈبلیو ایچ او کے صدر مقام جینیوا میں حکام نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف روک تھام کے سلسلے میں پابندیوں میں مزید سختی کا اعلان کیا ہے۔

who Director General Tedros Adhanom Ghebreyesus in covid positive

اپنا تبصرہ بھیجیں