رومانیہ میں تیارکردہ جنگی جہاز پی این ایس تبوک پاک بحریہ میں شامل

کراچی (این پی پی) پاکستان کا بحری دفاع مضبوط سے مضبوط تر کی جانب گامزن ہے۔ رومانیہ میں تیارکردہ جنگی جہاز پی این ایس تبوک پاک بحریہ میں شامل کر لیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رومانیہ میں تیارکردہ جنگی جہاز پی این ایس تبوک کو پاک بحریہ میں شامل کر لیا گیا۔ پی این ایس تبوک کی کمشننگ تقریب رومانیہ میں منعقد ہوئی۔ پاکستانی حکام اور ڈامن شپ یارڈ کی انتظامیہ نے شرکت کی۔ جدید جنگی جہاز پی این ایس تبوک رومانیہ کے ڈامن شپ یارڈ نے تیار کیا ہے۔ جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے ڈامن شپ یارڈ کے تعاون اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

پی این ایس تبوک تباہ کن حربی آلات اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ پی این ایس تبوک ہیلی کاپٹر اور ڈرون لے جانے سمیت متعدد نیول آپریشنز سر انجام دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی بحری بیڑے میں نٸے جہاز کی شمولیت سے سمندری تحفظ کیلئے نیوی کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔وزارت دفاعی پیداوار اور ڈامن شپ یارڈ کے درمیان نیوی کیلئے دو جہازوں کی تیاری کا معاہدہ طے پایا تھا۔ اسی طرز کا پہلا جہاز پی این ایس یرموک پہلے ہی پاک بحریہ میں شامل ہو چکا ہے۔

pak bahriya add frigate to romania

اپنا تبصرہ بھیجیں