کراچی کنگز نے پی ایس ایل 5 کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

کراچی: پی ایس ایل فائیو کے پلے آف مرحلے میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو سپر اوور میں 4 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فائیو کے پلے آف مرحلے میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو سپر اوور میں 4 رنز سے شکست دے دی، سپر اوور میں کراچی کنگز کی جانب سے دئیے جانے والے 14 رنز کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 9 رنز بناسکی۔کراچی کنگز کی جانب سے سپر اوور فاسٹ بولر محمد عامر نے کروایا اور صرف 9 رنز دئیے۔

karachi king qualify final psl5 2020

اپنا تبصرہ بھیجیں