لاہور میں انسانوں کے لیئے اینٹی اسموگ ٹاورز لگانے کا فیصلہ

لاہور: ماحولیاتی آلودگی سے پریشان لاہوریوں کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی ہے، پاکستان کے دوسرے بڑے شہر کی فضاء کو صاف رکھنے کیلئے اینٹی اسموگ ٹاورز لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسموگ پر قابو پانے کت لیے جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمنٹل کمیشن نے لاہور کے مختلف مقامات پر 15 ٹاورز لگانے کی سفارش کردی ہے۔چیئرمین ماحولیاتی کمیشن جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی نے دعوی کیا ہے کہ 15 اینٹی اسموگ ٹاور لگا دئیے جائیں تو آئندہ سال لاہور اسموگ فری سٹی بن جائے گا۔چیئرمین ماحولیاتی کمیشن کے مطابق ہر سال بڑھتی اسموگ پر قابو پانے کیلئے یہ ٹاورز ناگزیر ہیں۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے چار ماہ کا وقت مانگا ہے۔ دو ماہ میں مصوبے پر عملدرآمد کے لیے کہا ہے۔چیئرمین ماحولیاتی کمشن کا کہنا ہے ٹاورز پاکستان میں بنانے سے لاگت کم ہوگی، ایک اسموگ ٹاور کے ذریعے پانچ سے سات لاکھ کیوبک ہوا کو ٹریٹ کیا جا سکے گا۔

دنیاکے آلودہ ترین شہروں کی سرفہرست میں کراچی کا 3 تیسرا نمبر

دوسری جانب لاہور میں اسموگ کے سائے پھر گہرے ہونے لگے ہیں پنجاب کا دارالحکومت دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں 20ویں نمبر پر آ گیا ہے۔باغوں کے شہر میں دو روز پہلے ہونیوالی بارش کے اثرات کم ہونے لگے ہیں اور شہر کی فضائی آلودگی میں اضافہ جاری ہے۔

lahore air pollution anti smog tower

اپنا تبصرہ بھیجیں