عروہ حسین اور فرحان کی طلاق کی خبریں جھو ٹی قرار۔۔۔؟

اداکارہ عروہ حسین کے والد مخدوم چوہدری نے عروہ اورفرحان سعید کے مابین علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

سوشل میڈیا پرگزشتہ 2 روز سے یہ غیر مصدقہ اطلاعات سرگرم ہیں کہ تین سال قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی شوبز کی مقبول جوڑی عروہ اور فرحان نے اختلافات کے بعد باہمی رضامندی سے اپنے راستے الگ کرلیے ہیں۔تاہم عروہ یا فرحان کی جانب سے ایسی اطلاعات کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔ مختلف انٹرٹینمنٹ سائٹس اور ٹی وی چینلز یہ خبریں ذرائع کے حوالے سے چلا رہے تھے۔ کئی ایک نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ دونوں کی طلاق کا کیس لاہورکی مقامی عدالت میں زیرسماعت ہے۔علیحدگی کی خبریں وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پرعروہ اور فرحان کے مداحوں میں سے بیشترنےاس بات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا۔

اب عروہ حسین کےوالد کی جانب سے یہ کہا گیا ہے کہ ایسی تمام خبریں بےبنیاد ہیں۔

نجی ٹی وی جی این این پرنشرکی جانے والی خبرکے مطابق مخدوم چوہدری کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کی علیحدگی اورطلاق کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،عروہ اور فرحان ہنسی خوشی رہ رہے ہیں۔عروہ کے والد نے طلاق کے حوالے سے کیس لاہور کی مقامی عدالت میں زیر سماعت ہونے کی خبریں بھی جھوٹ قراردیتے ہوئے کہا کہ آئندہ ماہ دونوں شادی کی چوتھی سالگرہ منائیں گےجس کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

urwa hussain farhan saeed divorce

اپنا تبصرہ بھیجیں