PDM کی گیڈر بھبکیوں سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ، فردوس عاشق اعوان

لاہور: (این پی پی) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن کی گیڈر بھبکیوں سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ شاہی خاندان کی راج کماری مریم نواز کیا جانے، عام آدمی کے کیا مسائل ہیں؟ اب اپوزیشن کے کسی بیان کا جواب نہیں دیا جائے گا۔

لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے کرتے ہوئے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسوں سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔ خطرہ ہے تو عوام کی زندگی کو صرف اور صرف کورونا سے ہے۔ پنجاب کو 1200 ارب روپے کا مقروض بنانے والے آج عوام کی ہمدردی حاصل کرنے کے چکر میں مجموعہ لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کان کھول کر سن لے، مریم نواز کی گیڈر بھبکیوں سے حکومت گرنے والی نہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ (ن) میں نقطہ کہیں نظر نہیں آرہا۔ جبکہ (ن) کا نقطہ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر باہر بیٹھا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کو صحت انصاف کارڈ دیا جائے گا۔ جبکہ میڈیا مالکان کے تمام بقایاجات سمیت صحافیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
FIRDOS asiq awan conferance

اپنا تبصرہ بھیجیں