فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 300 روپے ہو گئی

کراچی: ملک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کم ہو کر 94 ہزار 564 روپے ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی تھی۔دوسری جانب انٹربینک میں آج ڈالر کی قدرمیں 4 پیسےکمی ہوئی جس کے بعد ڈالر160.17 سے کم ہو کر 160.13 روپے پر بند ہوا۔
gold prince 04 december 2020

اپنا تبصرہ بھیجیں