پی ڈی ایم کے جلسے میں شریک ہر شخص خود کو قرنطینہ کرلے،ورنہ

لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پی ڈی ایم میں شریک لوگوں کو خود کو قرنطینہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پی ڈی ایم جلسے سے پنجاب میں کورونا کے خطرناک پھیلاؤ کے خدشات بڑھ گئے، جلسے میں شرکت کرنے والا ہر شخص اپنے اہل خانہ کو محفوظ رکھنے کے لیے خود کو 14 روز کے لیے قرنطینہ کر لے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) قیادت کو جلسہ کرنے سے روکتی رہی لیکن اپوزیشن نے اپنے کارکنوں کی زندگیاں داؤ پر لگا دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے سیاست چمکانے اور کرپشن چھپانے کی آڑ میں کارکنوں کی صحت پر جان لیوا حملہ کیا ہے، صحت کی دشمن پی ڈی ایم کو عوام کبھی معاف نہیں کرے گی۔
pdm jalsa lahore yasmeen rashid tread of crona virus

اپنا تبصرہ بھیجیں