بھارت کی سرجیکل اسٹرائیک کی تیاری، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

ابوظہبی: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کی تیاری کر رہا ہے، بھارت کی سازشوں سے پاکستان مکمل طور پر آگاہ ہے۔

ابوظہبی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سرجیکل اسٹرائیک کیلئے بھارت اپنے پارٹنرز کی اجازت کا منتظر ہے۔ بھارت میں کسانوں کا بڑا احتجاج جاری ہے۔ بھارت اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے خطرناک کھیل کھیلنا چاہتا ہے ۔ بھارت نے ایسی کوئی حرکت کی تو افغان امن عمل متاثر ہو گا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فوجی کارروائی کی صورت میں خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ یہ انتہائی نازک صورتحال ہے۔ بھارت نے فوجی کارروائی کی تو اسے بھرپور جواب ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے لیکن مناسب جواب دینے کی قوت رکھتا ہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں حالات انتہائی سنگین صورتحال اختیارکر چکے ہیں۔ بھارت پاکستان کیخلاف بھونڈے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے کی کوشش کررہا ہے۔ ڈس انفولیب رپورٹ نے بھارت کی ساشوں کا پردہ چاک کیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا تھا۔ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تین نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں قتل کرایا جائے گا اور ضلع کشتواڑ کے علاقے میں پہلے سے اکٹھا کیا گیا اسلحہ ان نوجوانوں سے منسوب کیا جائے گا جس کا پاکستان پر الزامات لگا کر من گھڑت جھوٹی کہانیاں بنائی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ غلام حسین، اقبال لون اور بشیر نامی افراد پہلے ہی بھارتی پولیس کی قید میں ہیں۔
india trying to surgical strike in pakistan

اپنا تبصرہ بھیجیں