بلے باز فخر زمان کو پاک بحریہ میں لیفٹیننٹ کا اعزازی رینک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز فخر زمان کو پاک بحریہ میں لیفٹیننٹ کا اعزازی رینک

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں میں فخر زمان کو لیفٹیننٹ کا اعزازی رینک تفویض پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فخر زمان کو یہ اعزازی رینک کرکٹ کے میدان میں شاندار کارکردگی اور پاک بحریہ سے ان کی وابستگی کی بنا پر دیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ فخر زمان نے 2007 میں بطور سیلر پاک بحریہ کی آپریشن برانچ میں شمولیت اختیار کی، اپنے کیریئر کے دوران فخر زمان نے کرکٹ کے میدان میں پاک بحریہ کے لیے متعدد اعزازات حاصل کیے۔ 2012 میں آسٹریلیا میں منعقدہ انٹرنیشنل ڈیفنس کرکٹ چیلنج کپ میں فخر زمان نے پاک بحریہ کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ فخر زمان کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی جانب سے سندِ تحسین سے بھی نوازا جا چکا ہے، فخر زمان بین الاقوامی کرکٹ میں بھی اب تک متعدد ریکارڈز بنا چکے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر البحر نے فخر زمان اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔ نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ ملک میں مختلف کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور آئندہ بھی کھلاڑیوں کی معاونت کرتی رہے گی۔
fakhar zaman pakistan neval award by neval cheef admiral amjad khan

اپنا تبصرہ بھیجیں