حکومت نے بجلی کی قیمت میں 18 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا

کومت نے بجلی کی قیمت میں 18 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا، نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے بجلی کی قیمت میں اٹھارہ پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری، جس کے بعد بجلی کا اوسط ٹیرف 13 روپے 35 پیسے سے بڑھ کر 13 روپے 53 پیسے فی یونٹ ہوگیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 300 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کے ٹیرف میں 15 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا ، 300 یونٹ سے زائد استعمال کرنے پر 3 پیسے فی یونٹ اضافی چارج ہوں گے۔ وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں سے ہوگا، یہ اضافہ 10 ماہ کے لیے ہے۔
electricity prize increase again'

اپنا تبصرہ بھیجیں