نواز شریف کومودی کا یار کہنے والوں نے کشمیر بھارت کو دیدیا، مریم نواز

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کمزور حکومت کی وجہ سے بھارت نے ہم پر وار کیا نواز شریف کو مودی کا یار کہنے والوں نے کشمیر بھارت کو گود میں دیا مقبوضہ کشمیر میں جب شہادتیں ہوتی ہیں تو زخم ہماری روح پر لگتے ہیں۔ جب نواز شریف کی حکومت ہوتی ہے تو مودی خود چل کر آتا ہے۔ جب ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو پاکستان کے شہ رگ پر وار ہوتا ہے۔ نواز شریف جب آئیں گے تو پتہ لگ جائے گا۔ مریم نواز اور نوازشریف کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں مظفر آباد نواز شریف کے ساتھ گئی تو کشمیریوں نے بھر پور آواز میں میرا نام لیا۔ آواز پر نواز شریف نے کہا آؤ مریم آپ ہی آؤ۔ میرا دل کشمیر کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ میری رگوں میں بھی کشمیری خون ہے کشمیریوں سے میرا خون کا رشتہ ہے اور اب دل کا رشتہ بھی بن گیا نوازشریف اور راجہ حیدر سے دلیری سیکھتی ہوں۔ آزاد کشمیر کے لوگوں کے لیے نوازشریف کا محبت بھرا سلام لائی ہوں وزیراعظم عمران خان کو مجھ سے خوف ہے۔ میرے اعلان پرعمران خان کواتنا ڈر تھا کہ مجھے گرفتار کرلیا۔ سلیکٹڈ کے آگے سر جھکانے سے کشمیر نے بھی انکار کردیا۔ کراچی میں پوری پولیس فورس چھٹی پر گئی اور عمران خان کو پتہ ہی نہیں نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت دی۔ آج مخالفین بھی نواز شریف کی آواز بول رہے ہیں نواز شریف نے کہا تھا کہ حکومتیں چلانا بچوں کا کام نہیں،جاؤ کرکٹ کھیلو۔ عمران خان نے اعتراف کیا کہ انہیں حکومت چلانا نہیں آتا۔ ترجمانوں کے اجلاس میں کہا جاتاہے کہ تم ٹی وی پر کہو سب اچھا ہے۔ ترجمان جتنا جھوٹ بولیں گے اتنا ہمارا فائدہ ہوگا نواز شریف نے کہا ہے کہ ریاست کے اندر ریاست نہیں چل سکتی۔ منتخب وزیراعظم کو ایک مضحکہ خیز اقامہ پر گھر بھیجا گیا

nawaz shareeef ko modi ka yar kehne walo ne kashmeer bharat ko dia

اپنا تبصرہ بھیجیں