لائن آف کنٹرول پر بھارتی جا ر حیت،پاک فوج کا بھرپور جواب

راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کی نتیجے میں سپاہی شہید جبکہ شہری زخمی ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامۂ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے سیکٹر کھوئی رٹہ اور کٹیرا سیکٹرز پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی بھارتی فوج کو فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا جس پر دشمن کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ کھوئی رٹہ سیکٹر پر فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے سپاہی نے جام شہادت نوش بھارتی فوج نے کوٹ کٹیرا سیکٹر پر شہری آبادی پربلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چونتیس سالہ شہری شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھارت کو بھرپور اور مؤثر جواب دیا جس کے نتیجے میں دشمن فوج کو بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس پر اُسے بھرپور جواب دیا گیا تو بھارت کو جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے22سالہ سپاہی مختیار نے جام شہادت نوش کیا
یہ بھی پڑ ھیں:ایل او سی ،بھارتی فوج کی اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ loc india killedpakistani soldier against UN rules

اپنا تبصرہ بھیجیں