پاکستان اور چین کی زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون

پاکستان اور چین نے زراعت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب کو نئے سال کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت کے دوران دوطرفہ تعلقات، کورونا وبائی لہر اور خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا پاکستان اور چین کے مابین گہری اور مثالی دوستی کو خطے میں امن و استحکام کا ضامن سمجھا جاتا ہے، جبکہ پاکستان، ون چائنہ پالیسی سمیت قومی سلامتی سے متعلق چین کی داخلی پالیسیوں کی حمایت تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور چین کے مابین دوطرفہ تعاون اور روابط کا فروغ ناگزیر ہے، جبکہ خوشی کی بات یہ ہے کہ دونوں ممالک کی قیادت پاک ۔ چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے کے منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے پرعزم دفتر خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے زراعت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی کے تبادلے، تحقیقی اور علمی شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیادونوں وزرائے خارجہ کے مابین افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کے حوالے سے بھی خصوصی تبادلہ خیال ہوا اور انہوں نے بین الافغان مذاکرات کے انعقاد اور قواعد و ضوابط پر اتفاق کو مثبت اور خوش آئند قرار دیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے اور مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
pak china friend ship

اپنا تبصرہ بھیجیں