لائن آف کنٹرول پر پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

راولپنڈی: پاک فوج نے LOC پر ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون چکوٹھی سیکٹر پر 500 میٹر پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔ یکم جنوری کو بھی پاک فوج نے نوسہری سیکٹر پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا تھا، بھارتی کواڈ کاپٹر 100 میٹر پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا تھا جس پر پاک فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے نشانہ بنایا تھا۔ پاک فوج کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سال 2020 کے دوران پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر اب تک بھارت کے 16 کواڈ کاپٹر کو مار گرایا یاد رہے کہ 28 جون، 5 جون، 27 اور 25 مئی کو بھی پاک فوج نے ایل او سی پر بھارت کے کواڈ کاپٹر ز(ڈرونز) کو نشانہ بنایا تھا۔


india quaed coper shoot down by pak army in loc

اپنا تبصرہ بھیجیں