ا نڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ2022 کی تیاریاں شروع

آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ2022 کی تیاریوں کا آغاز

لاہورمیں ویسٹ انڈیز میں شیڈول ایونٹ کے لیے 31 کھلاڑی تربیتی کیمپ میں مدعوہیں۔6 ہفتوں میں مشتمل تربیتی کیمپ کا آغاز نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہورمیں ہوچکا ہے۔ورلڈ کپ کے لیے حتمی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان بعد ميں کیا جائے گا۔ کیمپ میں شرکت سے قبل کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔انڈر19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی این ایچ پی سی کے کوچز محمد یوسف،عتیق الزمان اورثقلین مشتاق کی زیرنگرانی ٹریننگ کریں گے۔ہیڈ کوچ اعجاز احمد پاکستان شاہینز کے دورہ نیوزی لینڈ سے واپسی پر کیمپ کا چارج سنبھالیں گے۔
icc world cup undwer 19

اپنا تبصرہ بھیجیں