اینگن التان ارطغرل نے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کیساتھ معاہدہ ختم کردیا

لاہور، ترک اداکار اینگن التان دزیاتن المعروف ارطغرل غازی نے پاکستانی کاشف ضمیر کے ساتھ معاہدہ منسوخ کردیا۔ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ترک اداکار اینگن التان دزیاتن نے پاکستانی ٹک ٹاکر اور بزنس مین کاشف ضمیر کے ساتھ ایک ملین ڈالر کا معاہدہ مسوخ کردیا اور اب وہ شوٹنگ کے لیے پاکستان بھی نہیں آئیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’میں پاکستان اور ترکی کے مابین دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا چاہتاہوں۔‘‘ اس کے علاوہ ترک اداکار نے رواں ماہ اپنا آنے والا دورہ پاکستان بھی معطل کردیا ہے۔یاد رہے کہ ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ترک اداکار ان کے برانڈ کی شوٹنگ کے لیے 12 یا 13 جنوری کو دوبارہ پاکستان آئیں گے۔اینگن التان کو پاکستان لانے والا ٹک ٹاکر اور بزنس مین کاشف ضمیر 8 مقدمات میں ملوث ہے۔ اس کے خلاف فراڈ، امانت میں خیانت، کارچوری اور ڈکیتی سمیت کئی سنگین مقدمات درج ہیں۔ اس کے علاوہ گزشتہ ماہ کاشف ضمیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کو دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑ ھیں؛اینگن التان کو پاکستان بلانے والا کاشف ضمیر ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا
artugraul ghazi engin altan with kashif zameer contract cancel

اپنا تبصرہ بھیجیں