سانحہ مچھ میں شہیدوں کی نماز جنازہ ادا

کوئٹہ: سانحہ مچھ میں شہیدوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہزارہ ٹاؤن میں علامہ ہاشم موسوی نے نمازہ جنازہ پڑھائی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، معاون خصوصی ذلفی بخاری، وفاقی وزیر علی زیدی اور دیگر نے بھی نماز جنازہ میں شرکت علامہ ناصر عباس شیرازی کا کہنا ہےکہ ہزارہ ٹاؤن کے قبرستان میں 10 قبریں کھودی گئی اور تمام میتوں کی تدفین یہیں پر کی جائے گی 11 کان کنوں کو کوئلہ فیلڈ میں مسلح افراد نے قتل کیا جس کے بعد ان کے ورثا نے میتوں کے ہمراہ کوئٹہ میں 6 روز دھرنا دیا اور وزیراعظم کی آمد کا مطالبہ کیا۔تھا سانحے پر کراچی اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں بھی دھرنے دیے گئے، کراچی میں 30 سے زائد مقامات پر دھرنے دیے گئے جس سے شہر میں ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا اور فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہونے کی وجہ سے پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ گزشتہ رات مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد لواحقین نے میتیں دفنانےپر آمادا ہوئے
saniha mach namaze janaza سانحۂ مچھ

اپنا تبصرہ بھیجیں