کراچی سائٹ ایریا کے علاقے ہارون آباد میں کیمیکل فیکٹری کے گودام میں آگ لگ گئی

کراچی میں سائٹ ایریا کے علاقے ہارون آباد میں کیمیکل فیکٹری کے گودام میں آگ لگ گئی فیکٹری میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے شعلے آسمانوں تک بلند ہونے لگے اور دھویں کے بادل دور سے ہی دیکھے جا سکتے تھے جس کے بعد سندھ رینجرز کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر جائے حادثہ کو گھیرے میں لیا۔آگ لگی جس کے نتیجے میں تین افراد عثمان، الطاف اور محمد علی زخمی ہو گئے پولیس اور رینجرز کے جوان فائر بریگیڈ کے ساتھ مل کر آگ بھجانے میں مصروف مزید گاڑیاں طلب ایدھی ذرائع کے مطابق آگ سائٹ ایریا میں بابر کانٹا کے قریب فیکٹری میں آگ لگی امدادی رضاکار جائے وقوع پر موجود ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری کم از کم 8 افراد زخمی ہو گئے جنہیں سول برنس وارڈ اور عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا6 فائر ٹینڈرز اور ایک اسنارکل کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سائٹ ایریا میں کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے کا نوٹس لے لیا ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کو فوری آگ پر قابو پانے کی ہدایت کردی
karachi side area haroonabad chemical factory firekarachi side area haroonabad chemical factory fire

اپنا تبصرہ بھیجیں