جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کی 14 سال بعد پاکستان آمد

جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کی 14 سال بعد پاکستان آمد طویل وقفے کے بعد باہمی سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی 38 رکنی اسکواڈ خصوصی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچا ہے کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں 4 فروری سے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہوں گے۔ سیریز کے تینوں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ یہ میچز 11، 13 اور 14 فروری کو ہیں آخری مرتبہ جنوبی افریقا 2007 میں پاکستان آئی تھی تاہم دونوں ملکوں کے درمیان باہمی ہوتی رہی ہیں اور پاکستان نے جنوبی افریقا کی میزبانی متحدہ عرب امارات میں کی ہے۔ 1995 کے بعد سے لے کر اب تک دونوں کے درمیان کُل 11 ٹیسٹ سیریز کھیلی جا چکی ہیں۔ ان 11 میں سے 7 میں جنوبی افریقا جبکہ ایک میں پاکستان نے کامیابی ہوئی..
South africa team come to pakistan after 14 years

اپنا تبصرہ بھیجیں